ریڈ روزز اسلامک اکیڈمی اور پاکستان پبلک سکول اینڈ کالج کا ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سے الحاق بحال

بدھ 1 مارچ 2017 20:07

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) پشاور ہائی کورٹ نے ریڈ روزز اسلامک اکیڈمی گلشن اقبال ایبٹ آباد اور پاکستان پبلک سکول اینڈ کالج کھلابٹ ٹائون شپ کا ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ سے الحاق بحال کر دیا۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے اپنے مختصر فیصلہ میں ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے 5 فروری 2017ء کو دو نجی سکولوں کے الحاق منسوخی کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے۔

الحاق منسوخی کے خلاف ریڈ روزز اسلامک اکیڈمی گلشن اقبال ایبٹ آباد اور پاکستان پبلک سکول اینڈ کالج کھلابٹ ٹائون کی جانب سے معروف سینئر قانون دان ناصر اسلم نے مقدمہ کی پیروی کی۔ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ نے دونوں نجی تعلیمی اداروں کے وکیل کے دلائل کو تسلیم کرتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ کی جانب سے الحاق منسوخی کے نوٹیفکیشن کو معطل قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

سینئر وکیل ناصر اسلم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ بورڈ نے مذکورہ دونوں سکولوں کے خلاف الحاق منسوخی کا فیصلہ عجلت میں کیا ہے، اس میں قانونی شرائط و ضوابط کی صریحاً نفی کی گئی جو انصاف کے تقاضوں کے مترادف ہے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کو اپنا موقف تفصیل کے ساتھ بیان کرنے کیلئے وقت اضافی وقت دیا تاہم دونوں نجی تعلیمی اداروں کے وکیل کی جانب سے موثر دفاعی دلائل پر ہائی کورٹ بینج نے ان کے خلاف ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے الحاق منسوخی کے فیصلہ کو معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں