تحریک انصاف کی تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، محرومیوں کے خاتمہ کیلئے تحریک انصاف کوشاں ہے، ضلع ناظم ایبٹ آباد

بدھ 1 مارچ 2017 20:10

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) ضلع ناظم سردار شیر بہادر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا، پاکستان بننے سے لیکر اب تک کی محرومیوں کا خاتمہ کیلئے تحریک انصاف کوشاں ہے، پی ٹی آئی لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے پر یقین رکھتی ہے، حلقہ پی کے 45- ضلع ایبٹ آباد کا پسماندہ ترین حلقہ ہے۔

وہ بدھ کو یونین کونسل پٹن کلاں کے مختلف حصوں کے دورہ کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق امیدوار پی کے 45 علی اصغر خان، سابق ضلعی جنرل سیکرٹری تحریک انصاف جان محمد قریشی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جتنے ترقیاتی کام کئے ہیں ان کی مثال ملنا مشکل ہے، تحریک انصاف نے تبدیلی کا جو نعرہ لگایا تھا اس میں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، حلقہ پی کے 45- سے محرومیوں کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ضلع ناظم سردار شیر بہادر، علی اصغر خان اور جان محمد قریشی نے جہاں کوتیراہ، بانڈی چمیالی، مسینہ کلاں سمیت دیگر علاقوں میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے وہاں متعدد ترقیاتی سکیموں کا افتتاح کیا۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں