پترینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں، عوام کے مفادات کا ہر مرحلہ پر تحفظ کیا جائے گا، ڈاکٹراظہرجدون

بدھ 1 مارچ 2017 21:16

ایبٹ آباد۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون نے کہا ہے کہ پترینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ کی زد میں آنے والے 26 مکانات کو خرید کر متاثرین کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق معاوضہ دیا جائے، نڑوکہ بائی اور دیدل کے علاقوں میں زیرآب آنے والی اراضی خرید کر مالکان کو معاوضہ کی فراہمی، متاثرین کو ڈسٹربنس الائونس، گڑھی حبیب الله سے ڈیم تک شاہراہ کی ازسرنو تعمیر، علاقہ میں ٹیکنیکل کالج کی تعمیر اور مقامی لوگوں کو ملازمت کے بھرپور مواقع فراہم کئے جائیں۔

وہ بدھ کو پترینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ کے آفیشلز سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر اہل علاقہ کے نمائندہ وفد میں مبارک عباسی، کونسلر میر جابر احسان احمد، راجہ مبین الرحمٰن عباسی اور مبارک عرفان عباسی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد سے بات چیت کرتے سٹار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقار احمد اور ڈپٹی چیف آفیسر عاطف شاہ نے مذکورہ مطالبات کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے نڑوکہ بائی دیدل اور سراٹی کے علاقوں میں سروے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

دو گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس سٹار ہائیڈرو اور کے واٹر کے صدر دفتر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر اظہر جدون پیٹرینڈ ہائیڈرو پراجیکٹ کے زیرالتوأ امور کے حوالہ سے رواں ہفتہ کمشنر ایبٹ آباد سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل سے قبل کمپنی کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ اہل علاقہ سے کئے گئے معاہدوں کی شقوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں