خیبر پختونخوا گالف چیمپئن شب پرسوں پفر گالف اینڈ کنٹری کلب ایبٹ آباد میں شروع ہو گی

بدھ 26 ستمبر 2018 14:51

خیبر پختونخوا گالف چیمپئن شب پرسوں پفر گالف اینڈ کنٹری کلب ایبٹ آباد میں شروع ہو گی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا گالف چیمپئن شپ پرسوں جمعہ کو پفر گالف اینڈ کنٹری کلب ایبٹ آباد میں شروع ہو گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سید امتنان حسین کاظمی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پختونخوا گالف ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 51 ویں تین روزہ خیبر پختونخوا گالف چیمپئن شپ 28 سے 30 ستمبر تک پفر گالف اینڈ کنٹری کلب ایبٹ آباد کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں ملک بھر سے گالفرز شرکت کریں گے۔ امیچور ہینڈی کپ 12، سینئر امیچور 14، خواتین، ویٹرن اور بچوں کے مابین مقابلے منعقد ہوں گے۔ ایبٹ آباد میں پہلی مرتبہ اس چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کو شایان شان طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پشاور کے عنایت الله یوسفزئی امیچور مین بولٹن کپ کا دفاع کریں گے جبکہ تیمور خان امچیور چیلنج کپ اور خواتین کیٹگری میں اسلام آباد کی ایمی کن گائے کپ کا دفاع کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں