پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے اوکاڑہ روانہ

تیسراخیبرزلمے بلائنڈ نیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ پندرہ تااٹھارہ اپریل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیںکرایاجائے حبیب اللہ خٹک

منگل 19 مارچ 2019 18:27

پشاور بلائنڈ کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میںشرکت کیلئے اوکاڑہ روانہ
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) پشاورکی بلائنڈ کرکٹ ٹیم سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ میںشرکت کے لیے اوکاڑہ روانہ ہوگئی سہ فریقی بلائنڈ ٹورنامنٹ بیس تا 23مارچ اوکاڑہ گراونڈپرکھیلاجائیگاجس میںمیزبان اوکاڑہ کے علاوہ اٹک اورپشاورکی ٹیم شامل ہے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پشاوربلائنڈ کرکٹ ٹیم کی قیاد ت ثناء اللہ مروت کریںگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ( بی ون) کیٹگری میںصفی اللہ،عبدالمنان ،محمد آصف،محمد اعجاز عبدالحریرہ ( بی ٹو)کیٹیگری میں وسیم خان،حسین اللہ،عرفان اللہ،محب اللہ جبکہ( بی تھری)کیٹیگری میںکپتان ثناء اللہ مروت،حسین اللہ،راحداللہ ،نعیم اللہ،اورزبیر شامل ہیں سابق کپتان ورلڈ ریکارڈ ہولڈز مسعود جان ٹیم کے کوچ ہونگے۔

پشاورکرکٹ کلب آف دی بلائنڈکے جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خٹک نے ٹیم کورخصت کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پشاورکی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کافی مضبوط ہے اورانشاء اللہ فاتح بن کرلوٹے گی۔انہوں نے بتایاکہ ہماری ٹیم تیس تادواپریل لاڑکانہ مین ہونے والے بی ون نیشنل کپ میںبھی شرکت کریںگے جبکہ پشاورمیں تیسراخیبرزلمے بلائنڈکرکٹ نیشنل ٹورنامنٹ پندرہ تااٹھارہ اپریل ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم پشاورمیںکرایاجائے گاجس کیلئے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں