آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، ہزارہ سربن فٹ بال کلب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

منگل 15 اکتوبر 2019 18:17

آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ، ہزارہ سربن فٹ بال کلب کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہزارہ سربن فٹ بال کلب کی ٹیم آتش کلب ٹانک کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ مہمان خصوصی سابق ڈسٹرکٹ ممبر سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون تھے۔

(جاری ہے)

نواں شہر گرائونڈ میں کھیلے جانے والے فٹ بال ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ کے بعد اپنی حریف ٹیم آتش کلب ٹانک کو پنلٹی ککس پر 7-6 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ مقررہ وقت پر 2-2 گول سے برابر رہا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔ دوسرے ہاف میں ہزارہ سربن کے عاطف خان نے یکے بعد دیگرے دو گول بنا کر برتری حاصل کر لی۔ آتش کلب کے فارورڈز نے بال کو جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا اور پنلٹی ککس پر ہزارہ سربن کلب دھمتوڑ ایبٹ آباد نے کامیابی اپنے نام کر لی۔ میچ کے ریفری زاہد چیمہ، سردار حنیف اور شاہ زیب خان اسسٹنٹ ریفری تھے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں