فٹبال ٹور نا منٹ ،ایبٹ آباد نے ڈی ایف اے مالاکنڈ کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:53

فٹبال ٹور نا منٹ ،ایبٹ آباد نے ڈی ایف اے مالاکنڈ کوصفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) آل پاکستان جان محمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ینگ فرینڈ نواں شہر ایبٹ آباد نے ڈی ایف اے مالاکنڈ کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔

(جاری ہے)

نواں شہر گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے اس فٹبال ایونٹ کے تیسر ے کوارٹر فائنل میں ایک کانٹے دارمقابلے کے بعدینگ فرینڈ نواں شہر ایبٹ آباد نے ڈی ایف اے مالاکنڈ کو شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ،پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ یوڑ حملے کئے تاہم دونوں کے بہترین دفاع کی وجہ سے کوئی فارورڈ گیند کو جال میں نہ پہنچا سکا دوسرے ہاف میں بھی دفاعی اور اٹیکنگ گیم کا سلسلہ جاری رہا اور آ خر کار میچ کے آخری لمحات میں ینگ فرینڈ کے فارورڈ کو ایک بہترین بال ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فارورڈ نے کوئی غلطی نہ کی اور بال کو جال میں پہنچا کر گول سکور کر دیا جو آخر تک برقرار رہا اور ینگ فرینڈ نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی اس میچ کے ریفری زاہد چیمہ تھے جبکہ انکے معاون سردار محمد حنیف اور سہیل خان تھے اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر کلیم خان نے مہمان خصوصی اور مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہا اور ایونٹ رپورٹ پیش کی آج اوگی مانسہرہ اور شاہ کلب مظفر آباد آزاد کشمیر کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جبکہ پہلا سیمی فائنل جمعہ اور دوسرا ہفتہ کو کھیلا جائیگا ۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں