واپڈا گوجرانوالہ نے ینگ فرینڈ ایبٹ آباد کو شکست دے دی، آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 22 اکتوبر 2019 20:56

واپڈا گوجرانوالہ نے ینگ فرینڈ ایبٹ آباد کو شکست دے دی، آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) آل پاکستان جان محمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ واپڈا گوجرانوالہ نے میزبان ینگ فرینڈ نواں شہر ایبٹ آباد کو شکست دیکر جیت لیا ۔ نواں شہر گرائونڈ میں جاری فٹ بال ایونٹ کے فائنل میں مہمان ٹیم گوجرانوالہ واپڈا نے ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد میزبان ینگ فرینڈ نواں شہر ایبٹ آباد کو صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے شکست دیکر کامیابی اپنے نام کر لی۔

میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے اور دونوں کے بہترین دفاع کی بدولت کوئی ٹیم بال کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے اپنا بہترین کھیل جاری رکھا، میچ کے آخری لمحات میں گوجرانوالہ کے فارورڈ نے بہترین موو بناتے ہوئے بال کو جال میں پہنچا کر برتری حاصل کر لی جو آخر تک برقرار رہی اور کامیابی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئی ایونٹ ٹرافی اپنے نام کی۔

(جاری ہے)

اس میچ کے ریفری زاہد چیمہ جبکہ اسسٹنٹ ریفری عاطف خان اور سردار حنیف تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عبد الوحید خان تھے جبکہ گیسٹ آف آنر پریس کلب کے صدر عامر شہزاد جدون اور سینئر جرنلسٹ راشد جاوید اور شوکت حسین تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ مہمان خصوصی عبدالوحید خان نے آرگنائزر کو دو لاکھ روپے جبکہ دونوں ٹیموں کیلئے دس دس ہزار روپے نقد دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں