انڈر 21 انٹرتحصیل خیبرپختونخواگیمز،ایبٹ آباد مقابلوں میں فٹبال ، بیڈ منٹن، کبڈی اور رسہ کشی ایونٹس میں تحصیل ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہفتہ 22 فروری 2020 15:50

انڈر 21 انٹرتحصیل خیبرپختونخواگیمز،ایبٹ آباد مقابلوں میں فٹبال ، بیڈ منٹن، کبڈی اور رسہ کشی ایونٹس میں تحصیل ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) صوبائی حکومت او ڈائر یکٹر یٹ سپورٹس کے پی ، کے زیر اہتمام کھیلے جانے والے انڈر 21 انٹرتحصیل خیبرپختونخواگیمز کے ضلع ایبٹ آباد کے ہونے والے مقابلوں کے فٹبال ، بیڈ منٹن، کبڈی اور رسہ کشی ایونٹس میں تحصیل ایبٹ آباد نے فتح کا تاج اپنے سر سجاتے ہوے ڈسٹرکٹ چمپین ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ وا لی بال میں حویلیاں کی ٹیم فاتح رہی ان گیمز کے سلسلے میں کنج فٹبال گرائونڈ میں کھیلے جانیوالے فٹبال فائنل میں ایک دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد تحصیل ایبٹ آباد نے تحصیل حویلیاں کو پنلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی میچ مقررہ وقت پر بغیر کسی گول کے برابر رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کئے لیکن دونوں کے مضبوط دفاع کی وجہ سے کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی اور پنلٹی ککس پر ایبٹ آباد نے کامیابی اپنے نام سمیٹی اس میچ کے ریفری کے فرائض زاہد چیمہ ریاض گڈو بلال ریاض بلو نے انجام دیئے اسی طرح نمبر تین ہائی سکول ایبٹ آباد میں کھیلے گئے والی بال فائنل میں تحصیل حویلیاں نے میزبان ایبٹ آبادکو دلچسپ میچ میں صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی حویلیاں نے اس فائنل میں 25-21 ،،25-18اور 25-23 سے ٹائیٹل اپنے نام کیا اس میچ کو انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی خالد خان اور زبیر خان نے سپروائز کیا اسی طرح بیڈمنٹن مقابلوں کے فائنل میںایبٹ آبا د کے محمد تاج نے لوئر تناول کے حمادکو اور حمزہ نے اپنے مدمقابل کوآئوٹ کلاس کرتے ہوئے فتح کا تاج اپنے سر سجایا اور یوںایبٹ آباد نے ہونے والے چھ میں سے پانچ ایونٹس میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ حویلیاں ایک ایونٹ میں فاتح رہا ان مقابلوں کے اختتام پرمہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس و چیئر مین ضلعی زکوة کمیٹی طارق محمود نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے نے تحصیل لیول پر مقابلوں کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو مثبت تفریح فراہم کی جو قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں