آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ینگ جمرود کلب نے سوات الیون کو شکست دیدی

جمعہ 18 ستمبر 2020 19:23

آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ینگ جمرود کلب نے سوات الیون کو شکست دیدی
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2020ء) آل پاکستان عمران خان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ ینگ جمرود کلب نے سوات الیون کلب سوات کو ایکدلچسپ مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی مہمان خصوصی ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی تھے نواں شہر فٹبال گراوًنڈ ایبٹ آباد میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے اہم میچ میں ینگ جمرود کلب نے سوات الیون سوات کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی پہلے ہاف میں ینگ جمرود ایف سی کی ٹیم چھائی رہی اور یکے بعد دیگرے انکے فارورڈز نے حملے کر کے تین گول سکور کر لئے دوسرے ہاف میں سوات کی ٹیم نے اپنے آپ کو سنبھالا اور انکے فارورڈز نے دو گول سکور کئے اور ینگ جمرود کے دفاع نے انہیں مزید گول سکور نہیں کرنے دیا اور یوں ینگ جمرود نے تین دو سے کامیابی اپنے نام سمیٹی اس موقع پر ڈی پی او یاسر آفریدی کا شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں اور نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوان مثبت sسرگرمیوں کی جانب راغب ہوتے ہیں اوربرائیوں سے بچ جاتے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں