ایبٹ آباد میں سمرسپورٹس فیسٹیول ،رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے

پیر 13 جون 2022 18:53

ایبٹ آباد میں سمرسپورٹس فیسٹیول ،رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2022ء) سمر سپورٹس فیسٹیول رسہ کشی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔مہمان خصوصی ڈی ایس او چترال فاروق اعظم نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور ٹرافی تقسیم کیں۔ ریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام ایبٹ آباد کے پولیس گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے رسہ کشی ایونٹ میں ایبٹ آباد سلہڈ کبڈی الیون نے مسلسل آٹھویں مرتبہ اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایبٹ آباد رسہ کشی الیون کو دو ایک سے ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

سلہڈ کبڈی الیون کی جانب سے احسن حیدر اعزاز رئیس حسن نے بہترین کھیل پیش کیا۔ کوچ کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر طاہر منیر اعوان نے کہا کہ لڑکوں کی مسلسل محنت اور لگن کی وجہ سے انہوں نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے آٹھویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ نہ صرف ایبٹ آباد بلکہ ہزارہ ریجن اور صوبہ بھر کے لئے اعزاز ہے اور امید کرتا ہوں کہ لڑکے آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرا رکھتے ہوئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا کر اسی کامیابیوں کے سلسلے کو برقرار رکھیں گے اور صوبائی لیول پر اپنا نام روشن کریں گے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں