سردی کی آمد میں اضافہ کے ساتھ ہی ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سردی کی آمد میں اضافہ کے ساتھ ہی ایبٹ آباد شہر اور گردونواح کے علاقوں میں سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا، پریشر میں کمی سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، پریشر میں کمی سے خاتون خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر سمیت گردونواح میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، کھانے و ناشتہ کے وقت گیس کے پریشر میں کمی آ جاتی ہے، گھنٹوں گیس کے پریشر میں بھی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہوٹل اور تندور مالکان بھی سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، ہوٹلوں کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے سپیکر خیبر پختونخوا مشتاق غنی سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کے اس مسئلہ کا نوٹس لیں اور سوئی گیس کے پریشر میں کمی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے، سوئی گیس کے پریشر میں کمی کو فوری طور پر ختم کروایا جائے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں