گلیات میں برفانی تودا گرنے کے باعث کنڈلہ کے مقام سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی

جمعرات 24 جنوری 2019 16:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2019ء) گلیات میں کنڈلہ کے مقام پر بھاری برفانی تودا گرنے سے سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ہے۔ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ٹی ای) کے ترجمان احسن حمید نے صحافیوں کو بتایا کہ برف کے تودے کا حجم 40 فٹ کے قریب ہے، برفانی تودے سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد شہر سے نتھیاگلی جانے والے افراد کیلئے سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی ہے، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای) اور خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی (پی کے ایچ ای) کی ٹیمیں جائے وقوعہ کنڈلہ کے مقام پر پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ برفانی تودے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ نتھیاگلی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں محصور سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں