کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی‘مقررین

بدھ 29 جون 2022 15:00

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2022ء) تھل ادبی فورم کی جانب سے وقار یونس پبلک ہائیر سکینڈری سکول چک نمبر 650 TDA میں ایک ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور خاکے پیش کر کے خوب داد سمیٹی اور مختلف موضوعات پر تقاریر بھی کیں بچوں کی بہترین پرفارمینس نے اہل علاقہ کے دل موہ لیے جس میں شعراء کرام سیاسی و سماجی ادبی اور صحافتی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ادب سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا جس میں مہمان خصوصی سردار طاہر خان چانڈیہ، سردار زبیر خان ایڈووکیٹ، مہر جاوید ساقی، خان محمد خان، سردار مجید خان چانڈیہ، ڈاکٹر نوید حیدر، ظفر اقبال چانڈیہ، شاہد خان چانڈیہ اور بانی تھل ادبی فورم آصف فراموش ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی ہے تعلیم انسان کو شعور اور تہذیب سے روشناس کراتی ھے اور تعلیم کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں ھے انھوں نے کہا کہ وقار یونس پبلک ہائیر سیکنڈری سکول چکنمبر 650 TDA نے بہت ہی کم عرصے میں علاقے میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ھے اور محدود وسائل میں رہ کر طلباء اور طالبات میں تعلیم کی شمع کو روشن کر رکھا ھے جس پر بانی یونس صاحب اور سکول کی انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ھے اس موقع پر سکول کے طلبہ و طالبات نے ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کر کے جذبہ حب الوطنی کو خوب اجاگر کیا جبکہ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشنز لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات بھی پیش کیے اور سجاد راز صاحب کی خوبصورت کمپیئرنگ سے سجی اس ادبی محفل کو اہل علاقہ اور مقررین نے تھل میں ادب کے فروغ اور عوامی مسائل اجاگر کرنے کیلئے خوش آئند قرار دیا اور تھل ادبی فورم کو مثالی ادبی تنظیم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں