پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز احمد خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

وزرات کا خواہش مند نہیں ، عوامی مسائل کا فوری حل چاہتا ہوں،شہباز احمد خان

جمعہ 5 اگست 2022 19:26

احمد پورسیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) احمد پور سیال سے ایم پی اے اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا شہباز احمد خاں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزرات کا خواہش مند نہیں ہوں عوامی مسائل کا فوری حل چاہتا ہوں ۔وزارت کے حوالے سے مرکزی قائدین جوفیصلہ کریں گے قبول ہوگا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے اور ان کا حل میری ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح سابق دور میں عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے متعارف کروائے انشاء اللہ موجودہ دور حکومت میں اس سے بھی بڑھ کر رفاہ عامہ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا سابقہ ایک دور مسلم لیگ(ن) کے تمام ادوار پر بھاری ہے ۔

تعلیمی اصلاحات کے دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں پڑھا لکھا پنجاب کے خواب کا نعرہ ہماری ہی حکومت نے بلند کیا تھا اور اسے [شرمندئہ تعبیر بھی ہم ہی کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122اور پٹرولنگ پوسٹ کے قیام سے پنجاب کو محفوظ بنایا اور صحت کی جدید ترین سہولیات بہم پہنچاکر پنجاب کو صحت مند بنایا۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں