تمام (ن) لیگی امیدوار پارٹی کا اثاثہ اور تجربہ کار اورمنجھے ہوئے سیاست دان ہیں‘عطاء اللہ تارڑ

منگل 28 جون 2022 15:20

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ گڑھ مہاراجہ سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خان نوازش علی خان سیال نے صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ اور سائرہ افضل تارڑ سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے ضلع جھنگ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضلع جھنگ میں ضمنی انتخابات کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نازمد امیدواروں کی اہلیت پرکھنے کے بعد انہیں (ن) لیگ کا ٹکٹ دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمام (ن) لیگی امیدوار پارٹی کا اثاثہ اور تجربہ کار اورمنجھے ہوئے سیاست دان ہیں اور اپنے حلقہ کے لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ضمنی انتخابات میں جھنگ پولیس کی سیکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ پولیس مستعدی سے اپنی ڈیوٹی انجام دے گی اور پولنگ اسٹیشنوں پر کسی قسم کی ہلڑ بازی ،دھینگا مشتی یا لڑائی جھگڑے کی صورت حال پیدا نہیں ہونے دے گی ۔ خان نوازش علی خان سیال نے کہا کہ ہم محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے سپاہی ہیں اور اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کروانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں