احمد پور سیال ، دوگروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ ، تین افراد جاں بحق ہوگئے

جمعرات 30 جون 2022 23:40

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) دیرینہ رنجش کی بنا ء پراحمد پور سیال کے علاقہ بنگلہ یاسمین میں وجھی برادری کے دوگروپوں کے مابین اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیاقت وجھی اور نذر وجھی گروپ کے مابین اندھادھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں لیاقت وجھی ،نذر وجھی کا بیٹا شوکت وجھی اور ایک راہگیر محمد اسلم کھوکھراندھی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئے ۔واقعہ کی اطاع ملنے کے ایک گھنٹہ بعد پولیس موقع پر پہنچی ۔جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں