احمد پورسیال میں ایل پی جی کی قیمتوں کو ایک دم پر لگ گئے

جمعرات 11 اگست 2022 13:50

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) احمد پور سیال میں ایل پی جی کی قیمتوں کو ایک دم پر لگ گئے ۔ ایل پی جی کے دام 250روپے فی کلوگرام کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گیس مہنگی ہونے کی وہ سے غریب طبقہ گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگیا ہے کیونکہ 500روپے یومیہ اجرات کمانے والادیہاڑی دارمہنگی گیس خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا ۔ ایندھن کے علاوہ سودا سلف کا بندوبست کرنا بھی اس کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگیا ہے ۔گھی ہے تو اس کی قیمت 520روپے فی کلو گرام تک جا پہنچی ہے ۔سبزیاں ہیں تو وہ بھی قوت خرید سے باہر ہیں ۔ شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں