احمد پور سیال‘دانشمندی نے چکمہ دے کر ٹریکٹر چوری کرنے کی واردات کو ناکام بنا د

جمعہ 12 اگست 2022 13:18

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) دانشمندی نے چکمہ دے کر ٹریکٹر چوری کرنے کی واردات کو ناکام بنا دیا ۔بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 12/3Lلاٹ سپرا کے رہائشی ڈاکٹر ممتاز اور ڈاکٹر عمر دراز سپرا کے گھر کے باہر دوموٹر سائیکلوں پر سوار چارنوسر باز آکررک گئے اور دستک دی توڈاکٹر ممتاز کا کمسن بھتیجا محمد رمضان باہر آیا جسے نوسر بازوں نے کہا کہ تمہارے چچا ڈاکٹر ممتاز سے قصبہ سلطان باہوؒ میں ان کے میڈیکل سٹور پر ان سے مل کر آرہے ہیں جوٹریکٹر فروخت کرنا چاہتے ہیں انہوں نے ہمیں اس لیے بھیجا ہے کہ جاکر ٹریکٹر چیک کرلو جس پر بچے نے دروازہ کھول دیا تو نوسر بازوں نے ٹریکٹر اسٹارٹ کر لیا ۔

اسی اثناء نے گھر والوں نے ڈاکٹر ممتاز کو فون بھی کردیا جس پر دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ممتاز نے اپنے بیٹے مہدی سپرا کو فوراً گھر بھیج دیا۔

(جاری ہے)

نوسر باز ٹریکٹر لے کر رفو چکر ہونے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ مہدی سپرا موقع پر پہنچ گیا ۔اور اپنے کزن کی سرزنش کی کہ ان افراد کو اندر کیوں گھسنے دیا ہے جس پر نوسر بازوں نے کہا کہ آپ بچے کو ڈانٹیں نہیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ماجرا کیا ہے آپ ہمارے لیے پانی لے آئیں ۔ مہدی جب پانی لینے کے لیے اندر گیا تو فوری طور پر چاروں نوسر باز موقع سے فرار ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں