دریا ئے چناب میں ایک بار پھر سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا

ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کریں ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب

جمعہ 12 اگست 2022 20:31

احمد پورسیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) دفتر ترجمان ڈائریکٹوریٹ جنرل پروانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب لاہور کی طرف سے دریاء ے چناب میں ایک بار پھر سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی شدید سرگرمیاں جاری رہنے کا امکان ہے ۔14اگست تک ڈیری غازی خاناور ملتان ڈویژن میں گرج چمک اور شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں اگلے 48گھنٹوں کے دوران درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے ۔ضلع میانوالی کے نالوں میں شدید سیلاب متوقع ہے ۔ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں 14اگست تک سیلاب کا امکان ہے ۔موسلا دھار بارشوں سے ملتان ،سرگودھا اور ڈیری غازی خان ڈویژن میں بھی سیلاب کا خطرہ موجود ہے ۔

(جاری ہے)

کوہ سلیمان کے پہاڑوں سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے ۔

تمام اداروں کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سیلابی صورت حال میں لوگوں کو پانی سے نکالنے اور ان کے کھانے پینے اور رہائش کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں ۔فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات کے اسٹاک سمیت جانوروں کے چارے کے انتظامات بھی کیے جائیں ۔ہنگامی حالات میں تمام ادارے یکجا ہوکر آپریشن میں حصہ لیں ۔36اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز متحرک رہیں اور صورتھ حال سے آگاہ رکھیں ۔ہنگامی صورت حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر کال کریں ۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں