فلاحی سرگرمیوں میں پاکستان کے بڑے اداروں میں الخدمت فائونڈیشن سرفہرست

جمعہ 12 اگست 2022 20:31

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2022ء) فلاحی سرگرمیوں میں پاکستان کے بڑے اداروں میں الخدمت فائونڈیشن سرفہرست ہے ۔الخدمت فائونڈیشن جھنگ جیسے پسماندہ ضلع میں اپنے پراجیکٹس کے ساتھ انسانیت کی بہترین خدمات انجام دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار الرام الحسن سبحانی صدر الخدمت فائونڈیشن وسطی پنجاب نے ضلع جھنگ کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن ، امریکہ ،انگلینڈ ، کینیڈا ، آسٹریلیا ، ترکی اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ ہوگئہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے دنیا کے بڑے بڑے ادارے الخدمت کے کام کو سراہا رہے ہیں ۔ہمارا ہدف ہے کہ ایک لاکھ بچوںکی کفالت کی ذمہ داری اٹھائیں گے۔اجلاس میں الخدمت فائونڈیشن جھنگ کے جاری پراجیکٹس کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔طارق صابری صدر الخدمت جھنگ ، ڈاکٹر عبدالجبار خان چیئرمین الخدمت ، ، ریاض عشرت بھٹی،سردار جسپال سنگھ،نائب صدور،طارق محمود سیکرٹڑی الخدمت جھنگ ،طارق شیخ، حاجی گلزار بھٹی ، ڈاکٹر ناصر عباس، طاہر وسیم ، حکیم صفدر ، میاں وسیم اختر ، میاں نسیم ،ڈاکٹر جاوید اقبال ، مظہر عباس ، کاشف باکسر اور دیگر والنٹیئرز شریک ہوئے۔

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں