ڈاکوئوں نے گڑھ موڑ میں ’’چوری‘‘ کی واردات کرکے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کی کارکردگی کو’’ہیرو‘‘ سے ایک بار پھر زیرو کردیا

جمعہ 9 دسمبر 2022 16:53

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2022ء) ایک طرف پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ پولیس وردیوں میں ملبوس ہو کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 رکنی بین الصوبائی گینگ کو گرفتار کرکے خراج تحسین کی مستحق ٹھہری تو دوسری طرف نا معلوم چوروں نے گڑھ موڑ میں ’’چوری‘‘ کی واردات کرکے پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ کی کارکردگی کو’’ہیرو‘‘ سے ایک بار پھر زیرو کردیا۔

ملتان روڈ چوک گڑھ موڑ پر ایک دکان سے لاکھوں مالیت کی قیمتی بیٹریاں چوری کرلی گئیں۔تحصیل احمد پور سیال کے معروف تجارتی مرکز اور تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ گڑھ موڑ میں رات کی تاریکی میں ملتان روڈ چوک گڑھ موڑ پر نا معلوم چورتالے توڑ کر ظفر آٹوز اینڈ بیٹری سروس کی دکان کے اندر داخل ہوئے اور واردات کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی نئی اور سیکنڈ ہینڈ بیٹریاں چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

،دکاندار ظفر اقبال کے مطابق 10 عدد نئی بیٹریاں جن کی مالیت گی بیٹری 23 ہزار روپے اور 26 ہزار روپے ہے اور 2 سینکڈ ہینڈ بیٹریاں جن کی مالیت 20 ہزار روپے فی بیٹری ہے ان کو چوری کر لیا گیا ہے ۔پولیس تھانہ گڑھ مہاراجہ نے جائے واردات پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیاہے ۔چوری کی اس واردات کے بعد تاجران میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور وہ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں ۔انہوں نے پولیس سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح بین الصوبائی گینگ کو گرفتار کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسی طرح بیٹری چوری کرنے والے چوروں کا بھی فوری طور پر سراغ لگا کر چوری شدہ بیٹریاں برآمد کروائی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں