اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل کا گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر احمد پور سیال کا دورہ

جمعہ 9 دسمبر 2022 21:48

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2022ء) اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر احمد پور سیال کا اچانک وزٹ کیا۔ انہوں نے کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور سنٹر پر مہیا کی جانے والی حکومتی سہولیات اور طلبہ وطالبات کی تعلیمی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ ہیڈ ماسٹر مہر ذوالقرنین علی گوندل نے انہیں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر احمد پور سیال کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال خصوصی بچے معاشرے کی خصوصی توجہ مستحق ہیں حکومت ذہنی طور پر پسماندہ اور کسی بھی قسم کی معذوری کا شکار بچوں کے احساس محرومی کو ختم کرنے اور ان کی بہتر تعلیم وتربیت اور نگہداشت کے ذریعے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہاسپیشل بچوں کو مہذب شہری بنانے کے لیے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر احمد پور سیال کے اساتذہ کا کردار قابل ستائش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں