ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلان کیلئے مسائل کے حل کے سلسلہ میں آسانیاں پیدا کرنا ہے،اسسٹنٹ کمشنر احمدپور سیال

پیر 2 جنوری 2023 16:01

احمد پور سیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2023ء) ریونیو لینڈ ریکارڈ آفس احمد پور سیال میں ماہانہ ’’عوامی ریونیو سروسز‘‘ کچہری لگائی گئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رائے عرفان محمود کلس ،قانونگو اورپٹواریوں سمیت محکمہ ریونیو کا عملہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک ہی چھت تلے موجود رہا۔

جماعت الصالحین پاکستان کے ضلعی صدر اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے بھی ’’ریونیو عوامی سروسز‘‘ کچہری میں خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل کی نگرانی میں رجسٹری ،درستگی ریکارڈ ، انکم سرٹیفیکیٹ،معائنہ ریکارڈ ، انتقالات کے اندراج اور ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلق دیگر عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل نے کہا کہ ہر ماہ کے ابتدائی دو ایام میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد سائلان کے لیے مسائل کے حل کے سلسلہ میں آسانیاں پیدا کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی مسائل تھے ان میں سے کوئی بھی پینڈنگ نہیں ہے تما م کے تمام حل کردئیے گئے ہیں ۔ملک غلام جیلانی آڑھتی نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دور رس نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود پوری کچہری کا جائزہ لیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل گہری دلچسپی سے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کی بدولت سائلان کے وقت اور پیسے کا ضیاع نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں