احمد پور سیال میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 16 جنوری 2023 14:15

احمد پور سیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2023ء) احمد پور سیال میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال ڈاکٹر حفیظ اللہ خان خالد نے ہسپتال میں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کیا۔ پولیو کے خاتمہ کی مہم کے دوران 128 احمد پور سیال میں 6773بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ایک فکسڈ، 22موبائل اور 2ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے 6ایریا انچارجز مقرر کیے گئے ہیں۔ تحصیل سینٹری انسپکٹر ملک محمد اجمل اور یوسی ایم او محمد جنید خان نے صحافیوں کو بتایا کہ فکسڈ ٹیم تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور سیال میں، ٹرانزٹ ٹیمیں درس جامعة الغدیر اور کلمہ چوک موڑ احمد پورسیال پر ڈیوٹیاں انجام دیں گی جبکہ موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ والدین محکمہ صحت کی تشکیل دی گئی ٹیموں سے بھرپور تعاون کرکے اس حکومتی مہم کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں