احمد پور سیال: موٹر سائیکل اور رکشے کے مابین خوفناک تصادم ، ایک بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا

جمعہ 3 مارچ 2023 22:41

احمد پورسیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مارچ2023ء) احمد پور سیال کے علاقہ حضرت پیر عبدالرحمان شہر کے قریب گاپلی والی پلی پر موٹر سائیکل اور رکشے کے مابین خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک بیٹا جاں بحق جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل سوار محمد سرفراز ولد خان محمد قوم گل کا جواں سالہ بیٹا امجد سرفراز موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وہ بذات خود اور رکشے میں سوار تین خواتین اور ایک لڑکا آکاش ولد محمد اسلم قریشی شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال میں منتقل کر دیاگیا ہی

متعلقہ عنوان :

احمد پور سیال میں شائع ہونے والی مزید خبریں