ٹڈی دل سے بچائو کیلئے کسان ڈرم بجائیں اور سپرے کریں،آفیسر محکمہ زراعت محمد ابوبکر

ہفتہ 18 جنوری 2020 17:38

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ٹڈی دل کے حملہ سے سرسوں ، آلواور گندم کی فصلوں کے نقصا ن سے بچائو کیلئے محکمہ زراعت کی ٹیم نے 155/EB میں فصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے ٹڈی دل کے فوری تدارک کیلئے کسانوںمیں آگاہی فراہم کی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے آفیسر محمد ابوبکر نے بتایاکہ ٹڈی دل سے بچائو کیلئے کسان ڈرم بجائیں اور سپرے کے متعلق ہدایت جاری کی۔ انہوںنے کہا کہ موسم سرد ہونے کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کا اندیشہ کم ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں