زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی مسلسل کمی ہورہی ہے،ماہرین زراعت

بدھ 27 مئی 2020 17:26

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی مسلسل کمی ہورہی ہے اورنامیاتی مادوں کی کمی کو دور کرنے کیلئے جانوروں کے گوبر کو زمین میں ڈالا جائے زرعی زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار کم ازکم پانچ فیصد ہونی چاہیے لیکن پاکستان میں نامیاتی مادے کی مقدار اس سے خاصی کم ہے جوہماری فصلوں کی پیداوار میں کمی کا باعث ہے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے جانوروں کے گوبر اور گرین فیورنگ (سبز کھد) سے استفادہ کیا جائے اس کی بدولت زرعی زمینوں میں نامیاتی مادوں کی کمی دورکرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں