عارف والا، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاایک شخص زخمی

بدھ 8 اگست 2018 19:49

عارف والا، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاایک شخص زخمی
عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) مختلف واقعات میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دوافراد کو موت کے گھاٹ اتاردیاایک شخص زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گائوں بلاڑہ جیونکا میں وحید ولد فرزند جیونکا نے پسند کی شادی کرکے بہاولنگر سے گائوں رشتہ داروں کے پاس رہائش اختیار کی کہ ملزم طاہر نے گھر میںگھس کر فائرنگ کردی وحید جیونکا کی جوابی فائرنگ سے ملزم طاہر بھی زخمی ہوگیا جبکہ زخمی وحید جیونکا کوہسپتال منتقل کیا جارہاتھاکہ راستے ہی میں دم توڑگیا ملزم زخمی حالت میں فرارجبکہ نواحی گائوں57/SP میں زمیندار ذوالفقار احمد کو گھر میںگھس کر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان فرا رہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس مصروف تفتیش ہے

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں