کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے مزدور جاں بحق ، دو سرا زخمی

اتوار 19 اگست 2018 18:10

عارف والا۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق جبکہ دو سرا زخمی ہو گیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 93/EBمیں کنواں کی کھدائی کے دوران مٹی کاتودہ گرنے سے 22سالہ علی نواز اور 30سالہ امتیازاحمد ملبے تلے دب گئے ،ریسکیو 1122نے آپریشن کرکے امتیاز احمد کی نعش اورعلی نواز کوزندہ نکال کر کنواں سے ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں