اُردو پوائنٹ پاکستان عارف والاعارف والا کی خبریںعارف والا ، سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بدنام ..

عارف والا ، سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2018ء) سی آئی اے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون بدنام زمانہ گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتار 37 کلو گرام چرس ،نقدی اور موٹرسائیکل برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ احمدیار کے نزدیک سی آئی اے کے آفیسر رانا اورنگزیب نے پولیس ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مظہر ، افضل اور نہال کو گرفتارکرکی37 کلوگرام چرس ، نقدی 120000روپے اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا ڈی ایس پی عارفوالا اکمل رسول نادر نے اپنے دفتر میں ’’آن لائن ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الضحیٰ پربدنام زمانہ گینگ منشیات فروخت کرنے کیلئے لائے تھے انہوں نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی طرف سے ملازمین میں سرٹیفکیٹ اور نقدی تقسیم کی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

عارف والا شہر کی مزید خبریں