پولیس نے 5 افراد گرفتار کر کے 20 لیٹرشراب اور2 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

اتوار 26 اگست 2018 20:50

عارف والا۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2018ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ،20 لیٹرشراب اور 2350گرام چرس برآمد، 5 افراد گرفتار، ایک ملزم ہتھکڑی سمیت فرارہوگیا، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں احمدیارمیں پولیس نے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نوشیر ولد عبدالستار کو گرفتارکرکے 20لیٹرشراب برآمد کرلی اور نواحی گائوں63/EB میں پولیس نے منشیات فروشی کے اڈوں پر کارروائی کرتے ہوئے علی حیدر ، اسلم ، تنویراحمد ،مزمل اور نواحی گائوںاحمدیار سے جعفرحسین کو گرفتارکرکی2350 گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ملزم مزمل ہتھکڑی سمیت منشیات فروشی کے اڈے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں