سابق صدر فاروق احمد خاں لغاری کی آٹھویں برسی کل منائی جائیگی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:06

سابق صدر فاروق احمد خاں لغاری کی آٹھویں برسی کل منائی جائیگی
عارفوالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) سابق صدر پاکستان فاروق احمد خاں لغاری کی آٹھویں برسی کل 20 اکتوبر ہفتہ کو منائی جائے گی ،وہ 29 مئی 1940ء کو جنوبی پنجاب کے علاقے چوٹی زیریں میں پیدا ہوئے تھے ،1973ء میں پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے، 1977ء میں وہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر وفاقی وزیر بنے،1993ء میںپاکستان کے نویں صدر منتخب ہوگئے،5 نومبر1996ء کو انہوںنے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی حکومت ختم کرکے قومی اسمبلی توڑنے کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد میاں نواز شریف بھاری اکثریت سے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اختلافات کی وجہ سی2 دسمبر1997ء میںفاروق خاں لغاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،1998ء میںایک نئی جماعت ملت پارٹی قائم کی، وہ20 اکتوبر2010ء کو وفات پاگئے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں