میجر شبیر شریف شہید کا76 واںیوم ولادت 28 اپریل کو منایا جائے گا

اتوار 21 اپریل 2019 16:15

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے میجر شبیر شریف شہید کا76 واںیوم ولادت 28 اپریل کونہایت ہی عقیدت واحترام سے منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی میجر شبیر شریف شہید28 اپریل1943 کو ضلع گجرات کے قصبہ کنجاہ میں پید اہوئے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کا کول میں تربیت حاصل کرنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میانی صاحب قبرستان میں مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اورفاتحہ خوانی کی تقریب انعقاد پذیر ہوگی ۔انہوں نے 1971ء کی جنگ میں ہیڈ سلیمانکی کے محاذ پر6 دسمبرکو جام شہادت نوش کیا ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں