عارف والا، ٹریفک حادثہ میں 42سالہ خاتون جاں بحق، بھانجا شدید زخمی

بدھ ستمبر 15:40

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2019ء) ٹریفک کے المناک حادثہ میں 42سالہ خاتون جاں بحق، بھانجا شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 38/EB کے نزدیک تیزرفتار کیری ڈبہ نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں منظوراں بی بی زوجہ محمد رفیق اور لیاقت علی سکنہ حجرہ شاہ مقیم زخمی ہوگیا، نامعلوم کیری ڈبہ کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، ریسکیواہلکاروں نے لاش اور زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالاپہنچادیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

عارف والا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments