عارف والا، کاشتکار جئی کی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں، زرعی ماہرین

بدھ 18 ستمبر 2019 16:00

عارف والا۔ 18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2019ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جئی کی کاشت ماہ اکتوبر تک مکمل کرلیں، جئی کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور ہموار زمین کا انتخاب کریں، اگر زمین ناہموار ہوتو اس میں ہل چلا کر ہموارکرلیں تاکہ بارش کا پانی ایک جگہ جمع نہ ہوا اور سار ا کھیت یکساں طور پر مستفید ہوسکے، زمین کو تین سے چار بار ہل اورسہاگا چلاکر تیار کرلیں، اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیجائی کے وقت ڈیڑھ بوری ڈی اے پی ایک بوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں