نقلی سونا فروخت کرنے والے بین الصوبائی گینگ کی رکن خاتون گرفتار، مقدمہ درج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:50

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) غیر ملکی رسیدیں دکھا کر نقلی سونا فروخت کرنے والے بین الصوبائی گینگ کی رکن خاتون گرفتار، رسیدیں اور طلائی زیورات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر بازار کے جیولر زمحمد رضازرگر کو غیرملکی رسیدیں دکھا کر نقلی طلائی زیورات فروخت کرتے خاتون کوثرپروین سکنہ لاہور کو پکڑکر پولیس تھانہ سٹی کی حراست میں دے دیا، ساتھی عالیہ مسرت اور بابر نامی شخص موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دکاندار محمد رضازرگر نے بتایا کہ دوروز قبل ساڑھے 8 تولے طلائی زیورات مالیت729500 روپے فروخت کرگئی تھیں،جو نقلی ثابت ہوئے آج دوبارہ فروخت کیلئے آئی، تو کوثر پروین پکڑی گئی۔ تھانہ سٹی عارفوالا کے ایس ایچ اورائے خضرحیات نے ’’اے پی پی ‘‘ کوبتایا کہ ملزمان دبئی ، سعودی عرب ،مسقط ،قطراور عمان کی غیر ملکی رسید یں دکھا کر نقلی سونا فروخت کرتے تھے، خاتون کوثر پروین کو گرفتارکرکے نقلی سونا اور جعلی غیر ملی رسید یں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں