عارف والا، مختلف وارداتوں میں تین موٹرسائیکلوں کی چوری

اتوار 16 فروری 2020 17:00

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2020ء) مختلف وارداتوں میں تین موٹرسائیکل چورلے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کچہر ی کی مسجد کے باہر سے فاروق احمد کی موٹرسائیکل نامعلوم افراد نے چوری کرلی اور تھانہ صدر کے احاطہ سے نامعلوم افراد نے امام مسجد حامد سعید مصطفائی کی موٹرسائیکل چرالی، جبکہ نواحی گائوں149/EB میں نویداحمد کی جنازگاہ کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم افراد لے اڑے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں