عارف والا،جائیداد اورگھریلوجھگڑوں کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت چار افرادقتل، ماں بیٹا شدیدزخمی

منگل 26 مئی 2020 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جائیداد اورگھریلوجھگڑوں کے مختلف واقعات میں ماں بیٹی سمیت چار افرادقتل، ماں بیٹا شدیدزخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوںامرسنگھ میں جائیداد کے تنازعہ پر قربان نے گھر میں کسی کے وار کرکے بیوی مختار بی بی اور ساس شمیم بی بی کو موت کی نیند سلادیا۔ ملزم قربان جائے وقوعہ سے فرارہونے میںکامیاب ہوگیا۔

ملزم قربان نے اپنی ساس سے ایک ایکڑ زمین کا مطالبہ کیا انکار پر ماں بیٹی کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ نواحی گائوں 28/KBمیں گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر ریاست علی نے اپنی اہلیہ نسیم بی بی کو زہردے کر قتل کردیا۔ تیسراواقعہ مسلم گارڈن سوسائٹی میں داماد عمران ولد اللہ دتہ سکنہ چشتیاں کی دو ساتھیوں سے ملکر سسرال میں فائرنگ جس کے نتیجہ میں ملزم کی دادی رحمت بی بی زوجہ خوشی محمد موقعہ پرجاں بحق جبکہ ساس ممتاز بی بی اور برادرنسبتی شاہین مصطفیٰ شدیدزخمی ہوگئے۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرارہوگئے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے اور ماں بیٹے کو طبی امدادکیلئے ہسپتال داخل کرادیاگیا پولیس تھانہ کلیانہ ، تھانہ قبولہ اورتھانہ سٹی عارفوالامصروف تفتیش ہے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں