عارف والا،گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سمیت -2افراد نے خودکشی کرلی

منگل 26 مئی 2020 17:20

عارف والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ پنجاب پولیس کے اے ایس آئی سمیت -2افراد نے خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 2/KB میںپنجاب پولیس میں اے ایس آئی اختر بلوچ نے گھریلو جھگڑے سے تنگ آکر اپنے گھر میں پسٹل سے فائرمارکر زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ محلہ نوری میں محنت کش شہزاد ولد محمد علی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے کمرے میں گلے میں پھنداڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مصرو ف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں