استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں جلوس کا اہتمام

اتوار 18 اکتوبر 2020 17:20

عارف والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2020ء) : استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں بزم ذکرحبیب ? کے زیراہتمام محلہ مظفرآباد عارفوالاسے جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی امیر پیر خلیل الرحمان بخاری کی زیرقیادت جلوس نکالا گیا۔ جلوس میں عاشقان رسول? نے ہاتھوںمیں سبزپرچم اور بینرزاٹھار کھے جن پر سرکار مدینہ ? کی آمد کی تحریریں درج تھیں۔

جلوس میں عاشقان رسول نے پیدل اور موٹرسائیکلوں کے زریعے شرکت کی۔ جلوس میں درود وسلام کی صدائیںگونج رہی تھیں۔عقیدت مندوں نے عاشقان رسول پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جلوس مختلف راستوں سے گزر کر کارخانہ بازار پہنچاجہاں پر جماعت اہلسنت کے ضلعی رہنمائ علامہ سرفراز فریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمد عربی ? کی ذات اقدس ہمارے لئے باعث رحمت اور آپ کی حیات مبارکہ بہترین نمونہ ہے۔

(جاری ہے)

سرکار مدینہ کی آمد کے ماہ مقدس میں پوری دنیا میں مسلمان لاکھوں جلوس نکالیں گے ،تمام مسلمانوں کیلئے محمدعربی ? کی آمد کا مہینہ رحمتوں کی سوغات لے کر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار مدینہ کے بتائے ہوئے احکامات ر عمل پیر اہوکر دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے، جلوس میں جماعت اہلسنت کے صدر صوفی عبدالرشید ، بزم ذکر حبیب کے صدر چوہدری شاہد لطیف ،جنرل سیکرٹری رائے خادم حسین کھرل اور عاشقان رسول کی کثیرتعداد نے شرکت کی جلوس پرامن طورپر اختتام پذیرہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں