عارف والا، مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اورمویشی چوری

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:04

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) مختلف وارداتوں میں نقدی ،طلائی زیورات اورمویشی چورلے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غلام محمدٹائون میں محمدتنویر کے گھر مہمان آئے جاوید اور اہلیہ ثوبیہ عدم موجودگی میں نقدی اور دوتولے طلائی زیورات کل مالیت139500 روپے چراکر لے گئے ، جبکہ نواحی گائوں111/EB میں حلیمہ بی بی دختر محمد شفیع کے احاطہ مویشیاں سے محبوب نے ساتھیوں جاوید اور ارشد وغیرہ پانچ کس سے ملکر نقدی اور 2عدد بھینس کل مالیت420000 روپے چوری کرلیں جبکہ نواحی گائوں67/EB میں لیاقت علی کے پولٹری فارم سے مظہر سلیم نے دوکس ساتھیوں سے ملکر سامان آہنی مالیت ایک لاکھ روپے چرالئے اور نواحی گائوں99/EB میں محمد افضل کے ٹیوب ویل سے امجد ،لال خاں اور مصطفی نے ٹربائن گیر مالیت45 ہزار روپے چوری کرلیاپولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں