عارف والا ، ٹریفک حادثات، 3 افرادجاں بحق، ایک زخمی

ہفتہ 18 مئی 2019 15:23

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں -3 افرادجاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا ورثاء کا نعشیں سٹرک پر رکھ کر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں89/EB کے رہائشی محمد آصف شاہ اور محمد ارشد موٹرسائیکل پرسوار شہر سے گائوں واپس جارہے تھے کہ قبولہ بائی پاس پر ٹریکٹرٹرالر نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ محمد آصف شاہ اور محمدارشد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو1122اہلکاروںنے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاںپر دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے، آرایچ سی ہسپتال قبولہ میں ڈیوٹی سے غائب ڈاکٹر رائو فہیم کے خلاف ورثاء نے دونوں نعشوں کو قبولہ بائی پاس پر رکھ کر ٹائروں کو نذرآتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹریفک بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، سی ای او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹر امتیازرانا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹر رائو فہیم کو معطل کردیا جس پر مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے جبکہ اڈا جھانب کے نزدیک موٹرسائیکل سواروں کے اوپر درخت گرگیا جس سے محمد سعید ولد منشاء موقعہ پر جاں بحق اور محمد یوسف ولد محمد خاں سکنہ 41/EBزخمی ہوگیا۔

ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی اور جاں بحق کو ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں