عارف والا، پولیس کارروائی، چار منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

ہفتہ 18 مئی 2019 15:23

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف مختلف مقامات پر کریک ڈائون -4 افراد گرفتار8220 گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں19/SP کے نزدیک پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکاروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور محمد رفیق اوراشفاق احمد کو گرفتارکرکے 6660گرام چرس برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں بنگہ حیا ت سے محمد اسلیم اور چکبیدی سے رمضان عرف رمجی کو گرفتارکرکی1560 گرام چرس برآمد کرلی تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں