عارف والا،بچوں کے معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے میاں بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، ہسپتال داخل

منگل 21 مئی 2019 16:11

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) بچوں کے معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے میاںبیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، ہسپتال داخل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 70/EBمیں علم دین اپنے بیوی سکینہ بی بی کے ہمراہ گھرمیںموجودتھا کہ سجاد نے گیارہ کس افراد کے ساتھ ملکرزبردستی گھر میں گھس کر علم دین کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے کہ بیوی سکینہ بی بی بچانے کیلئے آئی تواسے بھی زدوکوب کرکے مضروب کردیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے دونوں زخمیوںکو طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا مقدمہ درج ۔بتایا گیا ہے کہ بچوں کے چندر وز قبل معمولی جھگڑے کی رنجش پر سجاد نے ساتھیوں سے ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں