عارف والا ، ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،2 سٹوڈنٹ شدید زخمی

پیر 27 مئی 2019 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ماموں بھانجے سمیت -3 افراد جاں بحق2 سٹوڈنٹ شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کالونی کے رہائشی عبدالرزاق اپنے بھانجے محمد شاہد کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار جارہاتھا کہ نواحی گائوں 68/EBکے نزدیک تیزرفتار ڈمپر نے ٹکر مار د ی جس کے نتیجہ میں عبدالرزاق اور محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگئے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا دوسرے حادثہ میں برکت چوک کے نزدیک حساس ادارے کے ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار فرسٹ ائیر کا سٹوڈنٹ فاضل شاہ سکنہ فرید شاہ موقعہ پر جاں بحق جبکہ 2سٹوڈنٹ بلال شاہ اور اسدشاہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122اہلکاروںنے زخمیوں کو طبی امدادکیلئے اور جاںبحق سٹوڈنٹ کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں