لوڈٹرک شہزورڈالہ پر الٹ گیا،تین افراد جاںبحق7 بچھڑے ہلاک

منگل 22 اکتوبر 2019 15:23

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) لوڈٹرک اوورٹیک کرتے ہوئے شہزورڈالہ پر الٹ گیاتین افراد جاںبحق سات بچھڑے ہلاک۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بوریوالہ روڑ پراڈا کوارٹرکے نزدیک تیزرفتار آلوئوں سے لوڈٹرک نمبر1601/C اوورٹیکنگ کرتے ہوئے شہ زور ڈالہ پر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں25 سالہ اکبر ، 30سالہ اعجاز شاہ سکنہ بہاولنگر اور نامعلوم شخص جاںبحق ہوگیا جبکہ شہ زور ڈالہ میں سات گائے کے بچھڑے بھی ہلاک ہوگئے ریسکیواہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے شہ زور ڈالہ سے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچادیں نامعلوم ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں