عارف والا، لاکھوئوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر مویشیوں کے دوبیوپاریوں کے خلاف مقدمات درج

بدھ 26 فروری 2020 17:03

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) لاکھوئوں روپے مالیت کے بوگس چیک دینے پر مویشیوں کے 2بیوپاریوں کے خلاف مقدمات درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بازار کے تاجر محمدیونس نے -8 لاکھ روپے مالیت کا جعلی چیک دینے پر مویشیوں کے بیوپاری انعام اللہ کے خلاف اور تحصیل روڑ کے رہائشی منورحسین نے 170000روپے مالیت کا بوگس چیک دینے پر مویشیوں کے بیوپاری سرفراز کے خلاف تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرادیئے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں