عارف والا،منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 2افراد گرفتار، 46 کلوگرام افیون برآمد،پولیس ترجمان

بدھ 9 جون 2021 16:28

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) تھانہ قبولہ پولیس کا منشیا ت فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، 2افراد گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی46 کلوگرام افیون برآمد۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق برکت چوک کے نزدیک تھانہ قبولہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکارنمبر BRA/ 1259 میں سوار منشیا ت فروشوں نثارعلی اور خادم حسین کو گرفتارکرکے 46کلوگرام افیون مالیت تقریباََ 55 لاکھ روپے برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ قبولہ کے ایس ایچ او ریاض احمدبھٹی نے بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں جاری رہیں گی، کوئی بھی منشیات فروش قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، منشیات فروش کار میں افیون ضلع بہاولنگر سے گائوں81/EBمیں لے جارہے تھے۔

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں