عارف والا،دوکمسن بھائیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیرہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس ترجمان

بدھ 9 جون 2021 16:31

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جون2021ء) گلی میں کھیلتے ہوئے دوکمسن بھائیوں نے زہریلی گولیاں نگل لیں، حالت غیرہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق نواحی گائوں15/EB میں محنت کش محمدامین کے بیٹے3 سالہ محمدعثمان اور 4سالہ محمدعمر گھر کے باہر کھیل رہے تھے، گلی میں زمین پرپڑی گولیاں اٹھا کر نگل لیں دونوں بھائیوں کی حالت غیرہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طورپر طبی امدادکیلئے ٹی ایچ کیوہسپتال داخل کرادیا گیا، پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

عارف والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں